عید الفطر کے موقع پر پرائس چیکنگ کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ متحرک ناجائز منافع خوری پر دکانداروں کو جرمانے کیے گئے

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( سٹار نیوز آن لائن)عید الفطر کے موقع پر پرائس چیکنگ کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ متحرک۔ اے سی گوجرہ میڈم سندس حارث فیلڈ میں ان ایکشن۔ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ آمنہ منیر کی اوورچارجنگ پر سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات پر کاروائیاں کی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ میڈم سندس حارث نے قصابوں کی شاپ پراوورچارجنگ کرنے پر 10 گوشت والے دکانداروں کو جرمانے کیے گئے۔ اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر سندس حارث کا کہنا تھا کہ اوورچارجنگ ہرگز قابل قبول نہ ہے۔ ان کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا۔

رپورٹ
اسد مسعود بیوروچیف سٹار نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ