مظفرگڑھ: سیلفی بناتے ہوئے 3 بہنوں سمیت 4 افراد دریائے چناب میں ڈوب گئے۔

مظفر گڑھ (سٹار نیوز آن لائن)مقامی افراد کے مطابق دریا چناب میں گرنے والوں کی تعداد 6 تھی جن میں سے ایک لڑکی سمیت 2 افراد کو بچالیا جبکہ 2 بہنوں کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پانچ بہنیں اپنے کزن کے ساتھ سیر و تفریح کے لیے دریائے چناب پر گئی تھیں۔ حادثہ ابراہیم والی پتن کے قریب دریائے چناب کے کنارے سیلفی بناتے ہوئے پاؤں پھسلنے کے باعث پیش آیا۔

رپورٹ عثمان خان خٹک مظفر گڑھ