سرگودھا پھلروان : ایس ایچ او تھانہ پھلروان عارف حسین چیمہ کی قیادت میں پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ 5افراد گرفتار،

سرگودھا (سٹار نیوز آن لائن) پھلروان : ایس ایچ او تھانہ پھلروان عارف حسین چیمہ کی قیادت میں پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ 5افراد گرفتار، تین لاکھ سے زائد روپے برآمد کرلئے۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پھلروان عارف حسین چیمہ کی قیادت میں پولیس تھانہ پھلروان نے نواحی قصبے رتو کالا کے زمیندار حاجی آصف کے ڈیرے پر بنے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر پانچ جواریوں صفدر حیات، ملک اعجاز، ظفراقبال، محمد آصف، محمد پرویز کو جوا کھیلتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ ان کے قبضہ سے جوئے پر لگی تین لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد کرلی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

رپورٹ محمد آصف سٹار نیوز سرگودھا