لاہور کے میڈیکل اسٹورز کرونا وائرس پھیلاو کا باعث بننے لگے، شہر کے 160 میڈیکل اسٹورز میں کام کرنے والے افراد کے حاصل کردہ نمونوں میں سے 10 فیصد کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی۔ اردو نیوز کی شائع کردہ رپورٹ میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کے میڈیکل اسٹورز پر کام کرنے والوں کی بڑی تعداد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ میڈیکل اسٹورز میں کام کرنے والے دس فیصد افراد وائرس کا شکار پائے گئے ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے شہر کے 160 میڈیکل اسٹورز میں کام کرنے والے افراد کے نمونے لیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ جن افراد کے نمونے لیے گئے ان میں سے 16 افراد یعنی 10 فیصد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا۔