وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سرکٹ ہاؤس بہاولپور میں اراکین پنجاب اسمبلی اور تحریک انصاف کے عہدیداروں کی ملاقات: کورونا وباء اورٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال۔
▪︎جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر بھی بات چیت۔
▪︎جنوبی پنجاب میں فلاح عامہ کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی۔
“جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے علیحدہ سیکرٹریٹ کے قیام کا وعدہ پورا کردیا ہے۔ جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے کیلئے ہماری حکومت نے مثالی اقدام کئے ہیں۔ علیحدہ سیکرٹریٹ کا قیام جنوبی پنجاب کے عوام کا حق ہے جو تحریک انصاف کی حکومت نے انہیں دیا ہے۔ جنوبی پنجاب کیلئے مختص فنڈز کسی اور منصوبے یا شہرکو منتقل کرنے پر پہلے ہی پابندی عائد کردی ہے۔ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے عوام کی محرومیوں کوخوشحالی میں بدلیں گے۔” وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار












