پھلروان : تھانہ پھلروان پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی 3 افراد کو گرفتار کرکے کلاشنکوف اور منشیات برآمد کرلی
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت ایس ایچ او تھانہ پھلروان عارف حسین چیمہ نے سب انسپکٹر محمدآصف اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ریاض ودیگر نفری کے ہمراہ سالم میں چھاپہ مارکر محمد اعجاز کوگرفتار کرکے 1300گرام چرس اظہر محمود سے 670 گرام چرس جبکہ اسد علی سکنہ ٹھٹھی نور سے کلاشنکوف برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے مزید تفتیش جاری ہے

رپورٹ، میاں طلحہ زبیر