جھنگ : دریائے جہلم میں پانی کی بہت تیز رفتار اور سطح بلند ہونے کی وجہ سے پانی دریا سے باہر سیلاب کی شکل اختیار کرچکا ہے

جھنگ (سٹار نیوز آن لائن) تحصیل آٹھارہ ہزاری کے علاقہ موضع کوٹ ملدیو ۔ لوہاراں والا دھبی بلوچاں ۔ منڈے سید ۔ کھرل سپرا ۔ کوٹلہ نیک احمد ۔ میں دریائے جہلم کا پانی کچی آبادیوں تک پہنچا چکا ہے اور جھنگ انتظامیہ ابھی تک خاموش اور سوئی ہوئی ہے دریائے جہلم کچی آبادیوں کو کٹاو کرتا ہوا باقی تمام ساتھ کچی آبادیوں میں پھیلتا جارہا ہے جس سے لاکھوں گھر بے گھر ہونے کا خدشہ ہے اور ساتھ کسانوں کی اربوں روپے کی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا شدید خطرہ ہے ہماری انتظامیہ جھنگ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو صاحب سے آپیل ہے جتنا جلد ہوسکے فل فورن سیلاب کی بڑھتی ہوئی صورت حال کو کنٹرول کیا جائے اور اور جس سے کسانوں کی زندگیاں بچائی جاسکیں اور ساتھ مال مویشی اور فصلوں کو محفوظ کیا جاسکے