گجرات پولیس تھانہ ٹانڈہ نے ڈکیتی کی بڑی واردات ٹریس کرکے دو ملزمان گرفتار کرلئے
مال مسروقہ 9لاکھ روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
گجرات (سٹار نیوز آن لائن)تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹانڈہ کے علاقہ میں گزشتہ ماہ نامعلوم ڈاکوؤں نے بھیلووال کے رہائشی ظہیر عباس سے گن پوائنٹ پر9لاکھ 10ہزار روپے چھین لئے اور فرار ہوگئے۔ ڈکیتی کی اس بڑی واردات کو ٹریس کرنے کے لئے ڈی پی او توصیف حیدر نے ڈی ایس پی صدر سعید احمد کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دی، جس میں ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ تنویر احمد اور دیگر افسران شامل تھے۔ ڈی پی او گجرات نے پولیس ٹیم کو ہدائیت دی کہ تمام وسائل بروئے کار لاکر جلد از جلد اس واردات کوٹریس کیا جائے اور مال مسروقہ برآمد کرکے مدعی کے حوالے کیا جائے۔ پولیس ٹیم نے دن رات محنت کرکے اور ٹیکنالوجی کو بروئے کا ر لاکر ایک ماہ کے اندر واردات میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ جن کے قبضہ سے مسروقہ رقم 9لاکھ 10ہزار روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2عدد پسٹل 30بور برآمد ہوا۔ جبکہ ملزمان کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔مدعی مقدمہ نے ملزمان کی گرفتار ی اور مسروقہ رقم واپس ملنے پر ڈی پی او توصیف حیدر اور گجرات پولیس کا شکریہ ادا کیا













