ساھیوال گردونواح دیہاتوں میں بچوں کے بیمار ہونے کی سب سے بڑی وجہ غیر معیاری گھی میں پکوڑے سموسے چپس تل کر بچوں کو فروخت کی جاتی ہے، کاشرخان

یہ غیر معیاری گھی اور ناقص تیل کسی زہر سے کم نہیں جس کی وجہ سے دیہاتوں میں بچے تیزی سے بیمار ہو رہے ہیں اصل حقیقت تو یہ ہے کہ جو گھی یا تیل تلائی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے موت کو دعوت دینے والی بات ہے
بچے تو ناسمجھ ہیں خرید کر کھا لیتے ہیں لیکن جو فروخت کرتے ہیں ان کو ذرا شرم نہیں آتی کہ ہم اپنے پیٹ کے لیے باقی تمام بچوں کو زہر کھلا رہے ہیں
ہر گاؤں دیہات میں ان زہریلے پکوڑے سموسے چپس والوں کی تعداد بڑھ چکی ہے جو بچوں کی بیماریوں میں تیزی سے اضافہ کر رہے ہیں فوڈ اتھارٹی پر سوالیہ نشان ہے منتھلی یا چشم پوشی کوئی تو بات ضرور ہے جو کھلے عام دھڑلے سے یہ زہر فروخت ہو رہا ہے
اہل علاقہ کے سیاسی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور نوٹس لیا جائے کہیں پانی سر سے گزر نہ جائے اور بچوں کی بیماریوں میں اضافہ اس حد تک نہ پہنچ جائے کہ قابو پانا ممکن نہ رہے

رپورٹ، بشری وکیل