ملک عطاء الحق پنجاب فوڈ اتھارٹی جنوبی پنجاب کے ڈائریکٹر مقرر
مظفرگڑھ (سٹار نیوز آن لائن ) حکومت پنجاب نے ملک عطاء الحق کھوکھر کو پنجاب فوڈ اتھارٹی جنوبی پنجاب کا ڈائریکٹر مقرر کیا ہے، پی ایم ایس سے تعلق رکھنے والے ملک عطاء الحق کھوکھر قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) مظفر گڑھ سمیت مختلف انتظامی عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور ان کا شمار صوبائی سول سروس کے قابل اور باصلاحیت افسران میں ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی جنوبی پنجاب کا دائرہ اختیار بہاول پور ڈویژن اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن پر مشتمل ہے۔
رپورٹ عثمان خان خٹک













