ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ شاہدجاوید نے آر پی او آفس میں اردل روم کا انقعاد کیا
شخیوپورہ (سٹار نیوز آن لائن)ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ شاہدجاوید نے آر پی او آفس میں اردل روم کا انقعاد کیا جس میں انہوں نے ریجن کے 15 افسران و ملازمان کو طلب کر کے اپیلوں پر سماعت کرتے ہوئے 05 افسران و ملازمان کی سزاؤں کو معاف کیا ۔04 پولیس افسران و ملازمان کی اپیلوں کے جوابات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے سزاؤں کو برقرار رکھا۔جبکہ باقی ملازمان کے جوابات کو سن کر انکوائری کا حکم دیا۔
رپورٹ زبیر ٹیپو بیوروچیف صفدر آباد












