مظفرگڑھ تھانہ صدر پولیس کی کارروائی موٹر سائیکل چور گرفتار 2 موٹر سائیکل برآمد ایس ایچ او شمس الدین نے موٹر سائیکل مالکان کے حوالے کر دی عوامی وسماجی حلقوں کا خراج تحسین

مظفر گڑھ (سٹار نیوز آن لائن)ڈی پی او مظفر گڑھ ندیم عباس کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی عظمت اللہ خان گرمانی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ صدر مظفر گڑھ شمس الدین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ چور سے موٹر سائیکل برامد کر اصل مالک کے حوالے کیا شمس الدین ایس ایچ او نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم رمضان بھٹی کو حسب ضابطھ گرفتار کیا. صدر مظفر گڑھ کے شہریوں اور سیاسی و سماجی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ صدر مظفر گڑھ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر شمس الدین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا اور عوام جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں انشاءاللہ ان کے خلاف بھر پور کاروایی کی جائے گی. میرا مشن علاقے میں امن و امان قائم کرنا اور جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کرنا ہے.

رپورٹ عثمان خان خٹک