کسانوں کو جعلی بیج کی فروخت کا معاملہ
پاکستان کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر گروپ کی جانب سے میاں چنوں میں جعلی بیج کی فروخت سے سینکڑوں ایکٹر کی فصلیں متاثر ہونے پر کل بروز منگل احتجاج کی کال دی گئی تھی جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت خانیوال رانا مقصود نے کاروائی کرتے ہوئے تلمبہ روڈ پر واقعہ زرعی ادویات کی شاپ جیلانی ایگرو کو سیل کردیا. محکمہ زراعت آفیسرز نے بتایا کہ مذکورہ دُکانداروں پر الزام ہے کہ انہوں نے تحصیل بھر میں جعلی ناقص بیج کسانوں کو فروخت کیا. جس سے کاشتکاروں کی سینکڑوں ایکٹر مکئی کی فصلیں متاثر ہوئی ہے.محکمہ زراعت آفسیر کا مزید کہنا تھا کہ الزام علیہان کے دو افراد کو حراست میں لیکر تھانہ سٹی بھیج دیا گیا ہے جہاں مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائےگی. دوسری طرف پاکستان اتحاد کے مطابق تحصیل بھر میں 6 کروڑ روپے سے زائد کا جعلی بیج فروخت کیا گیا ہے..

رپورٹ بشری وکیل بیوروچیف سٹار نیوز میاں چنوں