میاں چنوں اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم کی زیر صدارت اجلاس

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا مقصود احمد ایکسین واپڈا میں میاں چنوں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت میاں چنوں ایس ایچ او سٹی میاں چنوں زراعت آفیسر پلانٹ پروٹیکشن میاں میر مسعود جنرل سیکٹری پاکستان کسان اتحاد ماہر شوکت سنپال تحصیل صدر کسان اتحاد اور کسان اتحاد انور کے نمائندوں نے شرکت

اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ زراعت کے متعلقہ افسران کو جعلی بیچ اور جعلی پیسٹی سائیڈ ادویات بنانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی

جس پر محکمہ زراعت کے افسران نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی بیج بنانے والے دو افراد کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کردیا

اجلاس میں کسانوں کے بجلی کے بلوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس پر ایکسین واپڈا نے اسسٹنٹ کمشنر کو یقین دہانی کرائی کے بجلی کے بلوں کے بارے میں کسانوں کے تمام تحفظات دور کیے جائیں گے

آخر میں اسسٹنٹ کمشنر نے کسان اتحاد کے نمائندوں سے کل ہونے والے احتجاج کو ملتوی کرنے کی درخواست کی جس پر کسان اتحاد کے نمائندوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ ہم کل ہونے والے احتجاج کو ملتوی کرتے ہیں

اسسٹنٹ کمشنر نے کسانوں کے نمائندوں کو کہا کہ انتظامیہ ہر حال میں کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے کسانوں کو جعلی بیج اور پیسٹی سائیڈ ادویات دینے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا