لاہور معروف صحافی غریدہ فاروقی نے چار ماہ گھر میں رہنے کے باوجود کورونا وائرس سے متاثرہونے کی وجہ سے بتا دی۔غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ میں لوگوں کو کہتی رہتی تھی کہ گھروں میں بند رہیں۔میں خود بھی چار ماہ کے گھر میں بند تھی لیکن اُن دنوں اسلام آباد میں گرمی بہت تھی اور ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے میری بلیاں بیمار ہو گئی۔
یہ وہ واحد موقع تھا جب میں گھر سے نکلی اور یہ بات عید کے بعد کی ہے۔میں اپنی بلیوں کو جانوروں کے کلینک لے کر گئی لیکن وہاں بھی میں نے بہت احتیاط کی اور کسی چیز کو نہیں چھوا۔عید کے بعد یکم جون کو مجھے کورونا کی علامات پیدا ہونا شروع ہوئیں۔خشک کھانسی اور گلے میں خراش پیدا ہونے کے بعد میں نے کورونا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت نکلا۔












