سرگودھا ندیم افضل چن کا “مختارا” بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گیا ہے۔ اس بارے میں خبر دیتے ہوئے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں ندیم افضل چن نے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے مختارے کو سمجھایا تھا کہ گل ہن بہت ودھ گئی اے، گھر بیٹھ، اس نے احتیاط کی لیکن عید پر بداحتیاطی کرگیا اور خود کو کرونا کروا بیٹھا ہے اور اب وہ آئسولیشن سینٹر بیٹھا ہے۔
ندیم افضل چن کا بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حالات خراب ہو گئے ہیں لیکن لوگ ابھی تک اس بیماری کی نوعیت کو سمجھ نہیں پا رہے۔ آج بھی میرے حلقے میں فاتح خوانی میں 100 سے 200 کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ہے، اب پولیس بھی وہاں چھاپا نہیں مار سکتی، اگر پولیس وہاں چھاپہ مارے گی تو کہا جائے گا کہ پولیس اب مرگ پر بھی چھاپہ مار رہی ہے۔












