کرونا ویکسین کے ساتھ مائیکرو چِپ لگانے کے الزامات ، بل گیٹس نے خاموشی توڑ دی

“یہ ایک احمقانہ بات ہے، اسے مزاح نہیں کہہ سکتے “- مائیکرو سوفٹ کے بانی بِل گیٹس نے کرونا وائرس کی ویکسین کے ساتھ مائیکرو چِپ لگانے کے الزامات پر خاموشی توڑ دی ۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد سے بل گیٹس پر یہ الزام عائد کیا جارہا ہے کہ وہ اس کے علاج کی مجوزہ ویکسین کے ساتھ ایک چِپ بھی شامل کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس کے ذریعے دنیا بھر کی جاسوسی کرسکیں۔پاکستان میں بھی ایسی ہی افواہیں پھیلانے والوں کی کمی نہیں ہے لیکن پاکستان میں کچھ عناصر یہ افواہیں پھیلارہے ہیں کہ بل گیٹس مائیکروچپ کے ذریعے مسلمانوں کے اندر سے اسلام نکالنا چاہتا ہے۔

ان افواہوں پر بل گیٹس کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے اور ایسی باتوں کو بے بنیاد اور احمقانہ قرار دیدیا ہے۔ بل گیٹس کا کہنا تھا کہ جس انداز میں یہ بات پھیلائی جارہی ہے۔ آپ اس کو مزاح قرار دے سکتے ہیں لیکن میرے خیال میں یہ کوئی مزاح کی چیز نہیں۔ میرا کبھی مائیکرو چپ طرز کی کسی چیز سے کبھی تعلق نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ اس کی تردید بھی مشکل ہے کیونکہ یہ ایک ایسی احمقانہ با