سرگودھا، 13سالہ بچے کیساتھ تین افراد کی اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج
سرگودھا(تازہ ترین سٹار نیوز ایچ ڈی آن لائن ) تفصیلات کے مطابق قصبہ مڈھ رانجھا کے گاوں نصیرپورکلاں میں 13سالہ بچے کیساتھ تین افراد کی اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے قصبہ مڈھ رانجھا کے گاوں نصیرپورکلاں میں خاتون منوراں بی بی کے 13 سالہ بیٹے فصیح کو کسی کام کا بہانہ بنا کر علاقہ کے عرفان نے گھر سے ہمراہ لیا اور دوست کی بھیتک میں لیکر ساتھیوں عادل اور تنویر کے ہمراہ اجتماعی طور پر بدفعلی کا نشانہ بنایا اور بچے کے شور مچانے پر لوگوں کے متوجہ ہوتے ہی ملزمان بچے کو حالت غیر میں چھوڑ کر فرار ہو گئے اور بچہ کمرے سے نکل کر گلی میں بیہوش ہو گیا، پولیس تھانہ مڈھ رانجھا نے بچے کو میڈیکل کیلئے ہسپتال بجھواتے ہوئے بچے کی ماں منوراں بی بی کی مدعیت میں تینوں ملزمان کے خلاف اجتماعی زیادتی کے الزام میں زیر دفعہ 377 ت پ مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کو گرفتار کر کے مصروف تفتیش ہے












