جھنگ۔سٹار نیوز(۔امتیازشیخ:سے)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو شاہد عباس جوئیہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے کرسمس گرانٹ کے تحت تیس مستحق مسیحی خاندانوں میں 3لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے ۔اس موقع پرممبر ضلعی کمیٹی انسانی حقوق جھنگ آصف منور،گوہر خان جبوانہ، جسپال سنگھ،مدثر حبیب جامی، ممبر ڈی سی سی ریاض نول و دیگر بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیونے کہا کہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کی طرف بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ ان کے مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عبا س عادل نے بھی خطاب کیا اور مستحق مسیحی خاندانوں میں 3لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے ۔اس موقع پر آصف منور نے ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد طاہر وٹو اور صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین کی صحت یابی کےلئے خصوصی دعا کروائی تقریب میں ملک پاکستان اور تمام دنیا میں کرونا کے خاتمے کےلئے بھی دعا مانگی گئی ۔آصف منور نے میڈیا کو بتایا کہ صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین نے انسانی حقوق خصوصاً مذہبی اقلیتوں کی فلاح و بہبود کےلئے تاریخی کام کروائے ہیں پورے پنجاب میں 5کروڑ روپے کی کرسمس گرانٹ تقسیم کی جا رہی ہے جوکہ فی خاندان 10ہزار روپے ہے ۔انہوں نے کہا کہ منسٹر صاحب کے تاریخی کاموں پر کمیونٹی انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔منعقدہ تقریب میں کرونا وائرس کی وجہ سے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں ۔












