ملتان ۔ خاتون نے گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر اپنے تین کم سن بچوں سمیت دریائے چناب میں چھلانگ لگا دی

ملتان( سٹار نیوز آن لائن)ملتان روڈ پل چناب سے خاتون نے گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر اپنے تین کم سن بچوں سمیت دریائے چناب میں چھلانگ لگا دی واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق اور اسسٹنٹ کمشنر رانا شعیب جو نزدیکی فلڈ بند کے دورے پر تھے فوری اپنی ٹیمز کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ڈوبتی ہوئی خاتونِ کو زندہ نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ جبکہ بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو سرچ آپریشن جاری ہے۔ بچوں کی عمریں ایک سے پانچ سال بتائی جاتی ہیں۔ذرائع کے مطابق خاتون ملتان کی رہائشی ہے جس کا شوہر دوبئی میں ملازمت کرتا ہے۔شوہر سے جھگڑے کی بنا پر خاتون نے بچوں سمیت خودکشی کرنے کیلیے دریاے چناب میں چھلانگ لگائی

رپورٹ منور اقبال تبسم سٹاف رپورٹر سٹار نیوز