جھنگ اپوزیشن بجٹ کو پڑھے بغیر پرا پیگنڈا کر رہی ہے،حکومت پائیدارترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے پر عزم ہے:نائب صدر تحریک انصاف جھنگ ضیغم خان بلوچ

جھنگ : (سٹار نیوز آن لائن ) اپوزیشن بجٹ کو پڑھے بغیر پرا پیگنڈا کر رہی ہے،حکومت پائیدارترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے پر عزم ہے:ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر ضیغم خان بلوچ نے ایک پریس ریلیز میں کیا۔انہوں نے کہا کہ بجٹ بناتے وقت مشکل فیصلے کئے گئے،حکومت پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے پر عزم ہے،ملک و قوم کو مشکل حالات سے نکالیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس سے پوری دنیا مشکلات میں گھری ہوئی ہے،بڑی بڑی مضبوط معیشتیں رکھنے والے ممالک کے سر براہان سر پکڑ کر بیٹھے ہیں۔ پاکستان تو پہلے ہی ایک غریب اورپہلے ہی مشکلوں سے دو چار ملک ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ان کی ٹیم ہر بہتر اقدام اٹھا رہی ہے،حکومت موجودہ حالات سے نمٹنے کیلئے دن رات کوشاں ہے

رپورٹ
چوہدری شوکت علی نصرت سٹار نیوز جھنگ