کبیروالا نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کو خانیوال میں فعال بنانا ہماری اولین ترجیح ہے میڈم کشور تصور خان

خانیوال (سٹار نیوز آن لائن)انشاءاللہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے ساتھ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کو ضلع خانیوال و گرد و نواح میں کامیاب کروائیں گے
تفصیل کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ تحصیل کبیروالا میڈم کشور تصور خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کی رجسٹریشن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب کے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے منصوبے کو ضلع خانیوال میں کامیاب بنانے کے لئے انتھک محنت کی اور مختلف دیہاتوں میں جاکر کیمپ لگوائے جس سے ہزاروں مرد و خواتین کی نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں رجسٹریشن ہوئی آپ کی اس کاوش سے عمران خان صاحب کے منشور کے مطابق بہت سے غریب لوگ اپنے گھر جیسی نعمت سے مستفید ہونگے ویلڈن میڈم کشور تصور خان صاحبہ آپ کی پارٹی خدمات ناقابل فراموش ہیں ضلع خانیوال کی قیادت کو آپ پر فخر ہے۔۔۔

رپورٹ بشری وکیل بیوروچیف میاں چنوں