احمدپورسیال میں چینی غائب شوگر مافیا کا راج 70روپے کی بجائے 80روپے میں بیچی جارہی ہے انتظامیہ خاموش تماشائی شہریوں کا وزیراعلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ
احمدپورسیال (سٹار نیوز ) احمدپورسیال میں چینی غائب شوگر مافیا کا راج 70روپے کی بجائے 80روپے میں بیچی جارہی ہے انتظامیہ خاموش تماشائی شہریوں کا وزیراعلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق احمد پور سیال وگردونواح میں آٹے کے بعد چینی بھی غائب ذخیرہ اندوز شوگر مافیا کا راج دوکاندار70روپے کی بجائے 80روپے میں فروخت کر رہے ہیں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہمارے معاشی حالات بہت کمزور ہو گۓ ہیں اوپر سے مافیاز نےخود ساختہ مہنگائی کر کے غریبوں کا جینا محال کر دیا ہے شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کے فیصلے کے مطابق گورنمنٹ پاکستان نے چینی کا ریٹ 70روپے مقرر کردیا ہے جس کا ڈپٹی ڈسٹرکٹ جھنگ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے لیکن دوکانوں میں چینی مل نہیں رہی اگر کچھ دوکانوں میں چینی مل رہی ہے تو 80روپے میں مل رہی ہے مزید کہا کہ آٹے کا 20کلو کا تھیلا 805کی بجائے920تک بیچا جا رہا ہے جبکہ دوکانداروں کا کہنا ہے کہ ہمیں پیچھے سے نئے ریٹ میں سپلائی نہیں مل رہی شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے سخت نوٹس لے کر چینی اور آٹے کے سرکاری نرخناموں پر دستیابی یقینی بنائی جائے اور ان ذخیرہ اندوزوں شوگر مافیا کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے
رپورٹ سیف اللہ صدیقی کھوکھر تحصیل رپورٹر احمدپورسیال 03014324625 03337682102 واٹس اپ












