بریکنگ نیوز

گڑھ مہاراجہ نواحی علاقہ شریف آباد سے چھے روز قبل رات کو اچانک گھر سے غائب ہونے والا بچہ مل گیا۔

گڑھ مہاراجہ (سٹار نیوز آن لائن)تفصیلات کے مطابق چھے روز قبل رات کو مظفر عباس نامی شخص کا گیارہ دن کا بچہ نامعلوم شخص نے رات کو گھر سے اٹھا لیا۔جس کے بعد پولیس چوکی محمود کوٹ کے انچارج محمد اسلم کسرا نے اپنی سربراہی میں بچے کی تلاش اور بازیابی کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی۔ پولیس ٹیم نے بچے کی تلاش میں دن رات انتھک محنت کی۔ بچے کی تلاش میں مختلف طریقہ کار استعمال کئے گئے بالآخر پولیس چوکی محمود کوٹ کے انچارج محمد اسلم کسرا کی سربراہی میں پولیس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملتان کے ایک علاقے سے بچہ بازیاب کروا لیا اور ملزم کو بھی موقع پر گرفتار کر لیا۔ بچے کی بازیابی اور تلاش میں پولیس کے ساتھ ساتھ شریف آباد میں معزز شخصیات رفیع اللہ خان, تصور عباس خان, طاہر عباس خان اور دیگر نے بھی انتھک محنت کی۔ محرر چوکی محمود کوٹ منور خان بلوچ نے آج صبح بچہ والدین کے حوالے کر دیا۔
بچے کے والدین اور علاقہ مکینوں نے پولیس چوکی محمود کوٹ کے انچارج اسلم کسرا, محرر چوکی منور خان بلوچ, رفیع اللہ خان, تصور عباس خان, طاہر خان اور ان تمام احباب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بچے کی تلاش اور بازیابی میں بیحد محنت اور کوشش کی۔
ذرائع کے مطابق جس شخص نے بچہ اٹھوایا اس کی اولاد نہیں تھی اولاد کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بچے کو اغوا کیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

رپورٹ انصر خان بلوچ سٹاف رپورٹر سٹار نیوز