جھنگ ڈپٹی کمشنرمحمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ ضلع کی تعمیرو ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خطیر فنڈز خرچ کئے جا رہے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں میں معیار،کوالٹی اور شفافیت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے ۔ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی
جھنگ : (سٹار نیوز آن لائن ) ڈپٹی کمشنرمحمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ ضلع کی تعمیرو ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خطیر فنڈز خرچ کئے جا رہے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں میں معیار،کوالٹی اور شفافیت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے ۔ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔یہ ہدایات انہوںنے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور ایکسین روڑز کوضلع کی تمام رابطہ سٹرکوں کی مرمت کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر سے ملحقہ رابطہ سٹرکوں جن میں بھکر روڑ، سرگودھا روڈ، شہر کے بائی پاسسز، آدھی وال چوک اور اٹھارہ ہزاری چوک کی مرمت جلد شروع کر دی جائے گی جبکہ مذکوہ سڑکوں کی مرمت مقررہ ٹائم فریم میں مکمل کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے۔ سڑکوں کی مرمت سے شہریوں کو آمدورفت میں آسانی ہو گی۔ اس ضمن میں تمام ترقیاتی منصوبوں کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔افسران ائرکنڈیشن میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نکلیں۔ڈپٹی کمشنرنے مزید کہا کہ ضلع بھر میں ان ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے کوالٹی ورک کا خاص خیال رکھا جائے۔اس ضمن میں کسی قسم کی کوئی رعائت نہیں برتی جائیگی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری محمد اشرف گجر، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
رپورٹ چوہدری شوکت علی نصرت سٹار نیوز جھنگ












