ٹوبہ ٹیک سنگھ تھانہ سٹی کمالیہ: موٹر سائیکل چوری کرنے والا گینگ گرفتارملزمان سے چوری کے 26 موٹر سائیکل برآمد
ٹوبہ ٹیک سنگھ (سٹار نیوز آن لائن)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار قریشی نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں پر ملزمان کو ٹریس آؤٹ کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا اسی سلسلہ میں ڈی پی او ٹوبہ نے سرکل کمالیہ میں ڈی ایس پی کمالیہ ظفر اقبال کی سربراہی میں ایس ایچ او سٹی
کمالیہ انسپکٹر غلام شبیر معہ محمد عامر ایس آئی و ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے انٹیلی جنس انفارمیشن اور مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے سٹی کمالیہ میں موٹر سائیکل چوری کرنے والے گینگ کے 2ارکان کو مختلف جگہوں پر ریڈ کر کے گرفتار کیا جن میں 1۔صدر علی ولد محمد خان قوم کھوکھر سکنہ چک نمبر269گ ب تحصیل و ضلع ٹوبہ2۔محمد انور ولد عبد الرشید قوم آرائیں سکنہ چک نمبر270گ ب تحصیل و ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں دوران انٹیروگیشن پولیس ٹیم نے ملزمان کے انکشاف پر مختلف جگہوں پر ریڈ کر کے (چوری کے 26عددموٹر سائیکل) برآمدکیے۔
ملزمان نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ انہوں چوری کے موٹر سائیکل مختلف لوگوں کو یہ کہہ کر فروخت کیے تھے کی بعد میں آپ کو ان کے کاغذات مل جائیں گے۔
ملزمان سے انٹیروگیشن جاری ہے دوران انٹیروگیشن ملزمان نے مزید14موٹر سائیکل چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ جن کی برآمدگی کے لیے کوشش جاری ہے۔
ڈی پی او ٹوبہ وقار قریشی نے پولیس ٹیم کی اس کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ
اسد مسعود بیوروچیف سٹار نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ












