ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے مستحق افراد میں 3لاکھ90ہزار روپے تقسیم کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب مستحق افراد کو چھوٹے کاروبار کی مد میں فی کس دس ہزار روپے فراہم کر رہی ہے۔ اس حوالہ سے 39مستحقین میں تقسیم کی گئی رقوم سے اپنے کاروبار کو بڑھا سکتے ہیں اور معاشرے میں باعزت روز گار حاصل کر سکتے ہیں

جھنگ(سٹار نیوز آن لائن ) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے مستحق افراد میں 3لاکھ90ہزار روپے تقسیم کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب مستحق افراد کو چھوٹے کاروبار کی مد میں فی کس دس ہزار روپے فراہم کر رہی ہے۔ اس حوالہ سے 39مستحقین میں تقسیم کی گئی رقوم سے اپنے کاروبار کو بڑھا سکتے ہیں اور معاشرے میں باعزت روز گار حاصل کر سکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ رقم معذور افراد میں بھی تقسیم کی گئی ہے تاکہ وہ اپنی معاشی ضروریات پوری کر سکیں۔اس موقع پر مستحق افراد نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری محمد اشرف گجر ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد عمران اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

رپورٹ چوہدری شوکت علی نصرت سٹار نیوز جھنگ