گڑھ مہاراجہ، محکمہ زراعت کی اجاری داری من پسند ریٹ پر فروٹ نا دینے پر غریب فروٹ فروشوں کو بھاری جرمانے کرنے لگ گئے، سراپا احتجاج

گڑھ مہاراجہ(تازہ ترین سٹار نیوز)تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت کی اجاری داری من پسند ریٹ پر فروٹ نا دینے پر غریب فروٹ فروشوں کو بھاری جرمانے کرنے لگ گئے، سراپا احتجاج، محکمہ زراعت تحصیل احمد پورسیال کی اندھیر نگری من پسند ریٹس پر اشیاء نا ملنے پر آئے روز بھاری جرمانے کرنا معمول بنا لیا، اسسٹنٹ ڈائرکٹر زراعت و توسیع احمد پورسیال کی جانب سے بھاری جرمانے کرنے پر غریب ریہڑی بان و دوکانداران سراپا احتجاج بن گئے، جبکہ شاہد حسین ، ظفر، و دیگر دوکانداران نے موقف اختیار کیا کہ ہم لاک ڈاون کی وجہ سے پہلے پریشان ہیں اور یہ محکمہ زراعت کا آفیسر آئے روز جرمانے کر جاتا ہے،

تمام دوکانداران نے ڈی سی جھنگ، اور کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئے روز زراعت آفیسر کے بلا وجہ جرمانے سے جان چھڑائی جائے، جبکہ موقف جاننے کیلئے جانے والے صحافیوں کو دیکھتے ہی بھاگ گیا،