کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کی فائرنگ دستی بم حملہ، 3 شہری جانبحق
تازہ ترین ویڈیو منظر عام پر آ گئی دیکھنے کیلئے ہمارے 👇👇👇👇 یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں،

کراچی،(سٹار نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق صبح سویرے شہر قائد سے افسوسناک خبرسامنے آئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا جس کے بعد فائرنگ کی،
پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دستی بم حملہ اور فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے ہیں،جن میں پولیس اہلکار، اسٹاک ایکسچینج کا سیکورٹی گارڈ اور دو شہری شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چار مسلح ملزمان اسٹاک ایکسچینج میں موجود ہیں ان کی طرف سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پولیس اور رینجرز نے اسٹاک ایکسچینج کو مکمل گھیرے میں لے لیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار اسٹاک ایکسچینج میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔اسٹاک ایکسچینج کو مکمل طور پر خالی کرایا جارہا ہے جبکہ قریبی علاقوں کا بھی مکمل محاصرہ کر لیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ فورسز کی کاراوائی سے دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔جب کہ فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔