اسلام آباد، بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان غلطی کا اعتراف کریں یا استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، کسی قابل بندے کو آنے دیں. اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سارے پاکستان کو نظر آرہا ہے کہ وزیراعظم کیلئے 2 آپشنز ہیں وہ معافی مانگیں انہوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے.
بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم معیشت کو تباہ کرنے کا اعتراف کریں، وہ سب کو ساتھ لے کر اور ملک کی بہتری کیلئے کام کریں، دوسرا آپشن یہ ہے کہ وزیراعظم استعفیٰ دیں اور گھر جائیں کسی قابل بندے کو آنے دیں. بحث کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ‘اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ جس نے دہشت گردی کو
پاکستان میں فروغ دیا اسے یہاں وزیر اعظم نے شہید کہہ دیا ، اللہ ہمیں دہشت گردی اور اس کی حمایت کرنے والے اذہان سے بھی محفوظ رکھے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی بازگشت ایوان میں بھی سنائی دی ، قیمتیں بڑھتے ہی پیٹرول کی قلت ختم ہو گئی، چینی کی طرح پیٹرولیم مصنوعات کی قلت بھی سازش ہے.
خواجہ آصف نے کہا کہ فواد چوہدری نے لقمہ دیا کہ ہم نے بات کی تو آپ کا سیالکوٹ جانا مشکل ہو جائے گاجس پر خواجہ آصف نے کہا کہ میں آپ کے متعلق بولا تو ایوان میں بیٹھنا مشکل ہو جائے گے آپ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے. خواجہ آصف کی بات پر فواد چوہدری اپنی نشست پر کھڑے ہو گئے انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے غلط بات کی معافی مانگیں معافی مانگے بغیر ایوان کی کارروائی آگے نہیں بڑھے گی. واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کے راہنماءشاہد خاقان عباسی نے بھی وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا .
وزیراعظم عمران خان استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم سے استعفی کا مطالبہ کر دیا، اہم ترین خبر کی مکمل تفصیلات جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں
558












