ملک دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے پر خراج تحسین اورحملے میں شہید ہونے والوں کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صیحت یابی کیلیے دعا گو ہیں، رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید،۔
لاہور (تازہ ترین سٹار نیوز) لاہور رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کی جانب سے ملک دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے پر خراج تحسین اورحملے میں شہید ہونے والوں کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صیحت یابی کی دعاکی ہے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں نوابزادہ شازین بگٹی نے کہا کہ ملک دشمن عناصر ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے چاہتے ہیں جس کی واضح مثال کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ہے جسے سیکورٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا۔ انہوں نے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے زخمیوں کی بھی جلد صحت یابی کی دعا کی۔












