خانیوال: ورکنگ جرنلسٹ جعل سازوں کو خاطر میں لائے بغیر معاشرتی فلاح کے کام جاری رکھیں، صدرپریس کلب خانیوال عبدالطیف انور کا پریس کلب رجسٹرڈ عبدالحکیم کی ششماہی کارکردگی کی تقریب سے خطاب

ڈسٹرکٹ پریس کلب خانیوال کے صدر عبدالطیف انور نے کہا کہ فلاحی کاموں میں بے شمار رکاوٹیں پیدا کی جاتی ہیں تاہم حقیقی لوگ اان پر توجہ دیئے بغیر معاشرتی فلاح کے کام جاری رکھیں،انہوں نے اپنی صحافتی ہسٹری بیان کرتے ہوئے حاضرین کو مثبت صحافت کی طرف راغب کیا،انہوں نے شاندار کارکردگی کے حامل پریس کلب عبدالحکیم کے ممبران کی خدمات کو بھی سراہا،قبل ازاں جنرل سیکرٹری سید عتیق مہتاب نے کلب کی ششماہی کارکردگی رپورٹ پیش کی جس میں پولیس کمیٹی،واپڈا گیس کمیٹی،سوشل میڈیا ٹیم اور کرنٹ نیوزافیئرز ٹیم ممبران کو اعزازی سرٹیفکیٹس سے نوازا کیا۔اجلاس زیر صدارت خرم نواز مہروی منعقد ہوا سیکرٹری انفارمیشن پریس کلب خانیوال چودھری تنویر احمد نے مہمان اعزاز کے طورپر خصوصی شرکت کی۔اجلاس ہٰذا میں مقرب خان ڈانگرہ کو ممبرشپ سے بھی نوازا گیا۔