کمالیہ: عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار، ان ٹرینڈ عطائی ڈاکٹر ڈنکے کی چوٹ پر عوام میں موت بانٹنے لگے جبکہ محکمہ صحت کا عملہ پراسرار طور پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے میں مصروف، شہریوں کا اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( سٹار نیوز آن لائن)کمالیہ: عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار، ان ٹرینڈ عطائی ڈاکٹر ڈنکے کی چوٹ پر عوام میں موت بانٹنے لگے جبکہ محکمہ صحت کا عملہ پراسرار طور پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے میں مصروف، شہریوں کا اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے تحصیل بھر میں عطائی ڈاکٹروں نے ڈنکے کی چوٹ پر اپنے پرائیویٹ کلینک بنارکھے ہیں جہاں پر وہ سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں یہ عطائی ڈاکٹر سارا سارا دن اپنے پرائیویٹ کلینکوں پر نہ صرف مریضوں کو ادویات لکھ کر دیتے ہیں بلکہ ان کو انجیکشن بھی لگائے جاتے ہیں جس سے اب تک کئی افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ان عطائی ڈاکٹروںکو محکمہ صحت کے بعض ملازمین کی مکمل آشیر باد حاصل ہے جبکہ محکمہ صحت کے افسران چھوٹے عملے کے ذریعے ان عطائی ڈاکٹروں سے ماہانہ لاکھوں روپے کی منتھلیاں کما رہے ہیں۔ شہریوں نے وزیر اعلی عثمان بزدار سے اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیاہے کہ ان عطائی ڈاکٹروں کے خلاف فوری طور پر آپریشن کر کے عوام کو موت کے منہ میںجانے سے بچایا جائے اور محکمہ ہیلتھ کے کرپٹ ملازمین کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
رپورٹ ۔
اسد مسعود بیوروچیف سٹار نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ













