کمالیہ. ٹائیگر فورس کے والینٹیرز بزرگوں کو احساس کفالت سنٹر میں معاونت کر رہے ہیں…
.. نوشین اسرار اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (سٹار نیوز آن لائن)تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کےویژن کے مطابق کرنا وباء سے بچاو کے سلسلہ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کے لیے ٹائیگر فورس کے والینٹیرز لوگوں میں آگاہی مہم کے ذریعے کام کر رہے ہیں اور تحصیل انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں. اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نوشین اسرار نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی آرہی ہے. اس وباء سے نبٹنے کا صرف ایک حل ہے کہ ہم ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں. بغیر ماسک کے ہرگز باہر نہ نکلیں، صابن سے ہاتھ بار بار دھوئیں اور سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال رکھیں. انہوں نے مزید کہا کہ کسی شخص کو اچھا مشورہ دینا بھی صدقہ جاریہ ہے اس لیے ٹائیگر فورس کے جوان آگاہی مہم کے ذریعے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ قابل ستائش ہے.

رپورٹ اسد مسعود بیوروچیف سٹار نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ