گجرات پولیس تھانہ کڑیانوالہ نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو مجرمان اشتہاری گرفتار کرلیا
گجرات( سٹار نیوز آن لائن) تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی سربراہی میں پولیس کا ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈی ایس پی صدر سرکل سعید احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ SI راجہ احسان اللہ اور ان کی ٹیم نے خصوصی آپریشن کرکے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرمان اشتہاری 1-پرویز نذیر ولد نذیر قوم بھٹی سکنہ رنگپور اور 2-شمریز ولد غلام حسین قوم راجپوت سکنہ رنگپورکو گرفتار کرلیا۔مجرمان اشتہاریوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ اپنے ہی گاوُں کے رہائشی نویز کو فائرنگ کر کے مضروب کر دیا تھا۔اور روپوش ہو گیےتھے جبکہ ہمراہی ملزمان 4 کس کو تھانہ کڑیانوالہ پولیس نے پہلے ہی گرفتار کر کے جیل بجھوا دیا ہےملزم سےمزید انٹیروگیشن جاری ۔












