سرگودھا پولیس کا ایک اور بہادر سپوت تھانہ میلہ میں تعینات کانسٹیبل محمد حسین وطن عزیز پر قربان ہو گیا ۔
سرگودھا(
سٹار نیوز آن لائن) پولیس کا ایک اور بہادر سپوت تھانہ میلہ میں تعینات کانسٹیبل محمد حسین وطن عزیز پر قربان ہو گیا ۔ آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر، ڈی پی اؤ سرگودھا فیصل گلزار سمیت ایس ایس پی آر ای بی نجیب الرحمان بگوی اور دیگر پولیس افسران کی شہید کنسٹیبل محمد حسین کی نماز جنازہ میں شرکت۔ آرپی او سرگودھا,ڈی پی او سرگودھا و دیگر پولیس افسران نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ آر پی او سرگودھا نے لواحقین کو یقین دلایا کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جاۓ گا۔ اس موقع پر شہید کے والد سے تعزیت کرتے ہوئے آر پی اؤ سرگودھا کا کہنا تھا کہ شہید صرف اپکا ہی نہیں ہمارا بھی بیٹا تھا جس نے فرائض کی ادائیگی اور قیام امن کی راہ میں اپنی جان قربان کی ہے ۔ سرگودھا پولیس اپنے شہداء کی وارث ہے۔ سرگودھا پولیس عوام کی جان,مال و عزت کی حفاظت کی خاطر کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریگی۔ جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جاۓ گا۔
شہید کانسٹیبل نے پسماندگان میں 6 ماہ کی بیٹی کو چھوڑا ہے ۔ شہید کانسٹیبل کو پورے اعزاز کے ساتھ انکے آبائی علاقہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔
رپورٹ طلحہ زبیر سٹار نیوز سرگودھا












