احمد پور سیال صوبہ سرائیکستان وقت کی ضرورت ہے رانا فراز نون

احمدپورسیال (سٹار نیوز آن لائن ) تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ رانا فراز نون نے کہا ہے کہ صوبہ سرائیکستان وقت کی ضرورت ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحصیل احمد پور سیال کے علاقہ فتح پور میں سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی تحصیل احمد پور سیال کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں سرائیکی خطے کو اس کے حقوق سے محروم رکھا گیا ہے ملک میں سب سے زیادہ ریونیو دینے والے خطے کو ہر دور حکومت میں نظر انداز کیا گیا لیکن اب سرائیکی خطے کے افرادجاگ چکے ہیں وہ اب کسی بھی صورت تخت لاہور کو مزید برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کا ہر نوجوان وطن عزیز کا وفادار ہے اور وطن عزیز کے لیئے ہر قربانی کے لیئے تیار بھی ہے تاہم خطے کو مزید محرومیوں کا شکار نہیں ہونے دیا جائے گا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی پنجاب کے صدر نعیم خان ڈاہا کا کہنا تھا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنی سرگرمیوں کو محدود کر رکھا ہے تاہم جلد ہی تحریکی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے گی اس موقع پر مرکزی راہنما ساجد نزیر کھرل عاقب خان تحصیل صدر حاجی عابد دوانہ تحصیل راہنما مہر رمضان دوانہ اور دیگر عہیدیدار بھی موجود تھے

رپورٹ
سیف اللہ صدیقی تحصیل رپورٹر احمد پور سیال