لاہو، ٹریفک وارڈن پر تشدد کا معاملہ CTO لاھور کیپٹن (ر) سید حماد عابد کا نوٹس خاتون کے خلاف مقدمہ درج
سیکٹر گلبرگ کے آفیسر امجد 2068/TW رانگ پارکنگ پہ ڈرائیور سے کاغذات طلب کیے تو پچھلی سیٹ پہ بیٹھی عورت نے اتر کر دھمکیاں دینا شروع کر دیں ڈیوٹی پہ مامور پوائنٹ آفیسر نے قانون کے مطابق اپنے سینیئر کو کال کر کے بلایا تو اس بدتميز عورت نے زبردستی ہاتھاپائی شروع کر دی آفیسر نے بڑے حوصلے سے برداشت کیا جب
پٹرولنگ آفیسر رانا فرقان 1954/TW نے معاملے کو سلجھانے کی کوشش کی تو اس عورت نے اس کا گریبان پکڑ لیا اور تھپڑ مار دیے جسے وہاں موجود پچاس کے قریب افراد نے دیکھا۔اگر وہ آفیسرز اس پہ ہاتھ اٹھاتے تو پولیس گردی اور حوا کی بیٹی پہ ظلم جیسے ڈائیلاگ سننے کو ملنے تھے۔
لاہور، سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر)سید حماد عابد کی ہدایت پر مقدمہ درج خاتون کی گرفتاری کےلئے چھاپے،
لاہور، انوسٹی گیشن پولیس نے خاتون کی کار کو قبضہ میں لے لیا،
لاہور، خاتون کی گرفتاری کو بھی یقینی بنایا جائے گا، سید حماد عابد
لاہور، ٹریفک وارڈنز سے خاتون کا تضیحک آمیز رویہ، قابل مذمت ہے، سید حماد عابد
لاہور، خاتون نے وارڈن کو ناخن اور تھپڑ بھی مارے، سی ٹی او لاہور
لاہور، ٹریفک وارڈنز نے تمام حالات میں بھی برداشت اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، سید حماد عابد
لاہور، وارڈنز شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موجود، ایسا رویہ ناقابلِ برداشت ہے، سید حماد عابد












