ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ضلع خانیوال میں چینی کی فی کلو نرخ 70 روپے جبکہ آٹا 20 کلو 860 روپے فی تھیلا اورآٹا 10کلو گرام 430 روپے فی تھیلا مقرر کر دیئے،
خانیوال/میاں چنوں (سٹار نیوز ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ضلع خانیوال میں چینی کی فی کلو نرخ 70 روپے جبکہ آٹا 20 کلو 860 روپے فی تھیلا اورآٹا 10کلو گرام 430 روپے فی تھیلا مقرر کر دیئے ۔ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو آٹا اور چینی کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے پرائس چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات بھی دے دیے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ زائد نرخ وصو ل کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع میں مقررہ نرخوں پر وافر آٹا کی فراہمی کے لیے فلورملز مالکان کو سختی سے اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ کوٹہ کے مطابق مارکیٹ میں آٹا فراہم کریں ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ مقررہ نرخوں پر کل سے آٹا اور چینی فروخت و سپلائی نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،
رپورٹ بشری وکیل بیوروچیف سٹار نیوز میاں چنوں خانیوال












