گڑھ مہاراجہ عون عباس خان سیال ایم پی اے کا الیکشن ضرور لڑیں گے۔عوام افواہوں پہ کان نہ دھریں۔ ترجمان

گڑھ مہاراجہ (سٹار نیوز آن لائن ) نواب عون عباس خان سیال ایم پی اے کا الیکشن ضرور لڑیں گے۔عوام افواہوں پہ کان نہ دھریں۔انشا ٕ اللہ بہترین حکمت عملی سے میدانِ عمل میں اتریں گے۔سیاست کو عوامی خدمت اور عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔انشا ٕ اللہ آنے والا وقت عوامی لیڈر نواب عون عباس خان سیال کی قیادت میں علاقہ کی خوشحالی کیلیے شب و روز خدمات دیں گے۔
حسیب خان ترجمان مظفر علی خان سیال گروپ کی سٹار نیوز سے گفتگو

رپورٹ عمر فاروق میو سٹار نیوز گڑھ مہاراجہ