فیصل آباد اسلام کو انتہاء پسند دین اور مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے والے علم سے دور ہیں۔باطل قوتوں کے اس پروپیگنڈے کیلئے ہمیں سب سے پہلے اپنے حالات کو سنوارنا ہو گا۔ اپنے افعال و اعمال کو بدلنا ہو گا۔وطن عزیز پاکستان سے ہر قسم کی دہشت گردی، فرقہ واریت،انتہاء پسندی کو ختم کرنے کیلئے علمائے کرام آگے بڑھیں۔ پیغام پاکستان کی روشنی میں اس وطن کو امن و سکون کا گہوارہ بنائیں مولانا زاہد محمود قاسمی

فیصل آباد( سٹار نیوز آن لائن)اسلام کو انتہاء پسند دین اور مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے والے علم سے دور ہیں۔باطل قوتوں کے اس پروپیگنڈے کیلئے ہمیں سب سے پہلے اپنے حالات کو سنوارنا ہو گا۔ اپنے افعال و اعمال کو بدلنا ہو گا۔وطن عزیز پاکستان سے ہر قسم کی دہشت گردی، فرقہ واریت،انتہاء پسندی کو ختم کرنے کیلئے علمائے کرام آگے بڑھیں۔ پیغام پاکستان کی روشنی میں اس وطن کو امن و سکون کا گہوارہ بنائیں اور ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے علماء اپنا فعال کردار ادا کریں چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان وسیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ زاہد محمودقاسمی نے جامع مسجد گول فیصل آباد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن و آشتی کا دین ہے۔حضور ﷺ کی تعلیمات میں بھی مسلمانوں کیلئے صلح و سلامتی کو ہمیشہ پیش نظر رکھا گیا ہے۔ آپﷺ کے بعد خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم نے بھی امن و سلامتی کے مشن کو جاری رکھا اور ہر انسان کے ساتھ عدل و انصاف کو قائم کیا۔ جس کی وجہ سے معاشرہ امن اور سکون کا گہوارہ بنا۔حکومت اپنی تمام پالیسیاں اسلامی تعلیمات کے مطابق بنائے۔ اگر قرآن و سنت سے راہنمائی لی جائے تو یہ معاشرہ ایسا خوبصورت بنے گا جس کی دنیا کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ہوگی۔اللہ کے رسول ﷺ اور ان کے تمام خلفاء نے ایسا پرامن ماحول قائم کیا،جسے عالمی تاریخ میں ایک مثالی حیثیت حاصل ہے جو حکومتیں ظلم و بے رحمی سے اپنے نظم کو چلائیں گی کبھی وہ فلاح و ترقی نہیں پاسکتیں۔انسانی ضرورتوں کا خیال رکھنا اور انسان کی حرمت کی واضح پاسداری کرنایہ حکومتوں کے فرائض میں شامل ہیں۔تاریخ میں یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ اسلام نے انسانی زندگی کیلئے امن و آشتی، رحمت و شفقت اور سلامتی کی جو تعلیمات دی ہیں اہل علم نے ان تعلیمات کے مطابق عمل کیا ہے۔