شیخوپورہ تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ کوٹ سوہندا میں اوباش نوجوان نے غریب محنت کش کی چودہ سالہ بیٹی کوگن پوائنٹ پر اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، زیادتی کے بعد لڑکی کو بیہوشی کی حالت میں اس کے گھر کے سامنے نالے میں پھینک کر فرار ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کوٹ سوہندا کا رہائشی ارشد محنت مزدوری کر کے اپنا اور اپنی پانچ بیٹیوں اور ایک بیٹے اور بیوی کا پیٹ پالتا ہے۔
وقوعہ کی رات جب وہ گھر نہیں تھا تو ملزم زاہد عباس اسکے گھر کی چھوٹی سی دیوار پھلانگ کر اندر آگیا اور ارشد کی 14 سالہ بیٹی “م” رفع حاجت کے لئے اٹھ کر بیت الخلاء گئی تو ملزم زاہد عباس گن پوائنٹ پر اسے جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر اغواء کر کے قریب ہی اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، جس سے “م” کی حالت غیر ہو گئی،اس صورتحال کو دیکھ کر ملزم لڑکی کوکپڑوں میں لپیٹ کر اس کے گھر کے سامنے نالے میں پھینک کر فرار ہو گیا، رات کے آخری پہر لڑکی کی والدہ اٹھی تو اس نے دیکھا کہ اسکی بیٹی چارپائی پہ نہیں ہے، جس پر وہ گھر سے اسے ڈھونڈنے نکلی تو سامنے نالے میں اسکی بیٹی بیہوشی کی حالت میں پڑی تھی۔جس کے بعد تھانہ صدر پولیس فاروق آباد کو اطلاع دی گئی۔تھانہ صدر پولیس فاروق آباد نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے

رپورٹ زبیر ٹیپو صفدرآباد شیخوپورہ