کورونا سےمزید 65افراد جاں بحق، کیسز کی تعداد2لاکھ46ہزار سے تجاوز،ڈیڑھ لاکھ سے زائد صحتیاب
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 2752 کیسز کی تصدیق ہوئی ہےجب کہ مزید 65 اموات سے جاں بحق افراد کی تعداد5,123ہوگئی ہے 
پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 2752 کیسز کی تصدیق ہوئی ہےجب کہ مزید 65 اموات سے جاں بحق افراد کی تعداد5,123ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پاکستان میں اموات کی شرح دو اعشاریہ ایک فیصد ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان بھر میں 23 ہزار 569 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 2,752افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد دو لاکھ 46 ہزار 351ہو گئی ہے جن میں سے ایک لاکھ 53ہزار 134افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ملک میں صحتیابی کی شرح 62.2فیصد ہے












