خبردار!ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا
گجرات پولیس تھانہ کنجاہ نے ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا،اسلحہ برآمد،مقدمہ درج
گگجرات ( سٹار نیوز آن لائن)تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کنجاہ کو اطلاع موصول ہوئی کی موضع موسیٰ کٹھانہ میں ایک شخص ہوائی فائرنگ کرکے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا رہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او عامر سعید پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گیا اور فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جس کے قبضہ سے پسٹل 30بور اور روند برآمد ہوئے۔ ملزم عمر حیات ولد محمد اعظم ساکن موسیٰ کھٹانہ کے خلاف تھانہ کنجاہ میں ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔












