گجرات پولیس تھانہ صدر جلالپورجٹاں کابروقت ایکشن، کم سن بچےسے زبردستی جنسی زیادتی کرنے اور ویڈیو بنانےوالےتین شیطان صفت ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا
گجرات (سٹار نیوز آن لائن). تفصیلات کے مطابق موضع ماڑی وڑائچاں کے رہائشی قمر عباس نے پولیس کی اطلاع دی کہ اس کا بارہ سالہ بھتیجاگھر سے باہر کھیلنے نکلا جو کافی دیر گزرنے کے باوجود گھر واپس نہ آیا،تلاش کرنے پر پتہ چلا کہ ملزمان ساجد علی ولد رفیق 2 سلمان ولد اکرم 3طاہر ولد محمد خلیل اقوام جٹ وڑائچ سکنہ دیہہ میرے بھتیجے عاصم علی کو حویلی غلام حیدر لے گئے ہیں جب ہم وہاں پہنچے تو ملزم ساجد علی میرے بھتیجے کے ساتھ بد فعلی کر رہا تھا ملزمان سلمان اور طاہر خلیل ویڈیو بنا رہے تھے۔ ہمیں دیکھتے ہی ملزمان موقع سے فرار ہوگئے
ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپورجٹاں SI الطاف گوہر اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اوربچے کے چاچا کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔وقوعہ کی اطلاع ڈی ایس پی صدر سرکل سعید احمد کو دی جنہوں نے ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپور جٹاں SI الطاف گوہر کی زیر نگرانی درندہ صفت ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیں،جنہوں نے پیشہ ورانہ مہارت سے انتہائی کم وقت میں تینوں ملزمان سجاد علی،سلمان اورطاہرخلیل کو گرفتار کرلیا۔ جس کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے












