بدامنی اور انتشار پھیلانے والے نام نہاد سٹوڈنٹ گروپوں کے خلاف گجرات پولیس کا بڑا ایکشن
چند روز قبل تھانہ رحمانیہ کے علاقہ میں ہونے والے ابو ہریرہ نامی طالب علم کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار

گجرات( سٹار نیوز آن لائن)طالب علم گروپوں کی آڑ میں بدامنی اور دہشت پھیلانے والے شرپسند عناصر کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا،ڈی پی او توصیف حیدر تفصیلات کے مطابق چند روز قبل تھانہ رحمانیہ کے علاقہ سائیں راجہ پھاٹک کے قریب موضع ڈھلو شرقی کے رہائشی طالب علم ابوہریراہ ولد محمد اصغر کو مخالف گروپ کے کچھ شرپسند ملزمان نے لڑائی جھگڑے کے دوران شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ مضروب ابوہریراہ کو فوری طورپر عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات پہنچایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ جو بعد ازاں تھانہ رحمانیہ پولیس نے مقتول کے چچا محمد یوسف کی مدعیت میں 10کس نامزد اور 4/5کس نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ امیر عباس کوسختی سے ہدائیت دی کہ اس افسوسناک واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ڈی پی او گجرات کی ہدائیت پر ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ امیر عباس اور ان کی ٹیم نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر وقوعہ میں ملوث تین مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ جن میں حسن علی ولد منیر احمد ساکن پنڈی حسنہ 2۔فرحان شکیل ولد شکیل احمد ساکن چھنی حافظ 3۔زین علی ولد بشیر احمد ساکن محلہ طارق آباد گجرات شامل ہیں۔ جن کی انٹیروگیشن جاری ہے جبکہ بقایا ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں،جنہیں بھی بہت جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر نے اس موقع پر تمام والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظرکڑی رکھیں اور انہیں کسی شرپسند گروپ کا حصہ نہ بننے دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں انتشار اور بد امنی پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے،شہری ایسے عناصر کی سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر پولیس ریسکیو 15پر دیں، ایسے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی