لاہور ٹک ٹاک سٹار لڑکی سے زیادتی میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق شیراز نامی شخص کوتھانہ ملت پارک کی حدود میں گرفتار کیا جبکہ دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون نے بھی ایف آئی آر میں اس شخص کا نام لکھا تھا جس کے بعد اس کے خلاف کارروائی کی گئی کیونکہ یہ اس سارے معاملے کا مرکزی ملزم تھا۔
خیال رہے کہ ایک روز قبل لاہور میں ٹک ٹاک پر دوست بننے والے لڑکے نے ساتھیوں کیساتھ مل کر نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا، متاثرہ لڑکی نے مقدمہ کے اندراج کے لیے تھانہ ملت پارک میں درخواست دے دی تھی جس پر میڈیکل کرانے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ اس نے 20 دن قبل مشہور موبائل ایپ ٹاک ٹاک پر لاہور سے ہی تعلق رکھنے والے شیراز نامی لڑکے سے دوستی کی تھی۔
بعد ازاں ٹک ٹاک پر دوست بننے والے لڑکے نے اسے ملاقات کیلئے بلایا۔ شیراز کے بلانے پر وہ لاہور کے علاقے سمن آباد پہنچی تو اسے گاڑی میں بٹھا لیا گیا۔ گاڑی میں شیراز کے 2 دوست بھی سوار تھے۔ بعد ازاں شیراز اور اس کے دوستوں نے مل کر اسے گن پوائنٹ پر اجتماعئ زیادتی کا نشانہ بنایا ڈالا۔ متاثرہ لڑکی نے شیراز اور اس کے دوستوں کیخلاف باقاعدہ مقدمے کے اندارج کی درخواست دائر کی تھی جس کے بعد اب ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ روز اس طرح کی بے شمار شکایات کے بعد ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروا دی گئی تھی۔ درخواست جمع کرواتے ہوئے درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ نوجوان نسل کے لئے تباہ کن ہے کیونکہ اس سے نہ صرف وقت اور پیسہ ضائع ہوتا ہے بلکہ بے حیائی بھی بڑھ جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ، انہوں نے مزید کہا کہ ٹک ٹاک کی وجہ سے بلیک میلنگ اور ہراساں کرنے کی کاروائیاں عروج پر ہیں۔
لاہور ٹک ٹاک سٹار لڑکی کے ساتھ گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی، ملزم گرفتار، شرمناک انکشافات سامنے آ گئے، مزید تفصیلات جانیے اس لنک میں
848












