نواں لاہور(سٹارنیوز)
فریج میں گیس بھرتے ہو ئے کمپریسرپھٹنے سے چارافراد شدید زخمی ہو گئے دھماکہ کی آواز سنتے ہی وہاں لوگوں کی بڑی رعدادموقع پر جمع ہو گئی اور وہاں پر کہرام مچ گیا ریسکیوعملہ کے تاخیر سے پہنچنے پر اہل محلہ سراپا احتجاج بن گئے۔معلوم ہواہے کہ محلہ گلشن کالونی گلی نمبر5گوجرہ کے محمد حفیظ کے گھر فریج میں گیس بھرنے کیلئے نیو پلاٹ گلی نمبر6کارہائشی محمد بلال مکینک اپنے 13سالہ بھتیجے کے ہمراہ آیا اورجوفریج میں گیس بھرنے میں مصروف تھے کہ اس دوران فریج کا گیس کمپریسر زورداردھماکے سے پھٹ گیا جس کی زد میں آکر حاجی محمد حفیظ اس کا بھتیجااسداور کاریگرمحمد بلال اپنے 13سالہ بھتیجے سمیت شدید زخمی ہو گئے۔جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال گوجرہ منتقل کیاگیا جہاں سے انہیں ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد مخدوش حالت کے پیش نظر انہیں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔قابل زکر امر یہ کہ اہل محلہ نے 1122کو فوری طور پر اطلاع دی مگر ریسکیوعملہ تاخیر سے موقع پر پہنچا جبکہ اہل محلہ نے ریسکیوعملہ کی بے حسی پر شدیداحتجاج کر تے ہو ئے ارباب اختیار سے ان کا قبلہ درست کر نے کاپرزور مطالبہ کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نواں لاہور۔فریج کے کمپریسر پھٹنے سے چار افرادزخمی۔عوام ١١٢٢کے خلاف سراپا احتجاج۔۔تفصیلات سٹار نیوز پر
535












