بھوآنہ(سٹارنیوز)نواحی گاؤں چک نٹھر کی میں افسوسناک واقعہ کماد کی فصل سے نوجوان کی ناقابل شناخت لاش برآمدتفصیلات کے مطابق بھوآنہ کے علاقہ چک نٹھر کی میں نوجوان کی ناقابل شناخت لاش برآمد ہوئی ہےنوجوان کی شناخت خاور عباس ولد محمد علی نٹھر کا کے نام سے ہوئی ہے جوکہ گزشتہ چار روز سے لاپتہ تھا ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاور عباس ذہنی طور پر ٹھیک نہیں تھا اور14جولاہی بوقت تقریباً 10سے 11کے درمیان گھر سے نکل کر قریبی گندی سیم کے کنارے ٹبی ماھواں کی جانب نکالا جسے دو آدمیوں نے دیکھا جب انہوں نے پوچھا تو خاور عباس نے کہا میں گھر جا رہا ہوں گھر والوں نے 4بجے اسکی تلاش شروع کردی لیکن نہ ملا اور آج ٹبی ماھواں کے قریب کماد کی فصل سے ایک آدمی کی لاش برآمد ہوئی جس کے وارثان نے اس کی شناخت کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ بھوآنہ موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے نعش کوپوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھوآنہ منتقل کر کے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا.