جھنگ ڈپٹی کمشنر محمد طاہروٹو کی ہدایت پر چیئر پرسن ڈسٹرکٹ اوورسیز پا کستا نیز کمیٹی مہر اعجاز حسین اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ کی زیر صدارت اوورسیز پا کستا نیز کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا
جھنگ( سٹار نیوز آن لائن )ڈپٹی کمشنر محمد طاہروٹو کی ہدایت پر چیئر پرسن ڈسٹرکٹ اوورسیز پا کستا نیز کمیٹی مہر اعجاز حسین اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ کی زیر صدارت اوورسیز پا کستا نیز کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگرکمیٹی کے اراکین بھی شریک تھے۔ اجلا س میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی درخواستوں کاجائزہ لیاگیااوران کے حل کے لئے احکامات جاری کئے گئے۔چیئر پرسن ڈسٹرکٹ اوورسیز پا کستا نیز کمیٹی مہر اعجاز حسین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے انہیں جو ذمہ داریاں تفویض کی ہیں انہیں احسن طریقہ سے سر انجام دیں گے اور ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیز کو ریلیف فراہم کر نے کیلئے ہر ممکن کا وشیں بر وئے کار لا ئیں گے۔اے ڈی سی ریونیو شاہد عباس جوئیہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ہر ممکن جان ومال کوتحفظ فراہم کیا جائے۔ان کی موصول ہونے والی درخواستوں کو جلد از جلد نمٹایا جائے گا۔اس ضمن میں تمام میسر وسائل بروئے کار لائیں جائیں۔ اس موقع پر کمیٹی کے دیگر ممبران نے بھی اورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کےلئے بریفنگ دی
رپورٹ علی رحمان انصاری سٹاف رپورٹر سٹار نیوز













